عمران خان ناممکن کو ممکن بنانے کانام ہے، سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کرپشن کی وجہ سے بیروزگاری، مہنگائی بڑھی ہے، سینیٹر فیصل جاوید کی پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ناممکن کو ممکن بنانے کانام ہے، سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کرپشن کی وجہ سے بیروزگاری، مہنگائی بڑھی ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے رہنمائوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بجائے ملک کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے …

اسلام آباد ۔ 3 جنوری (اے پی پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ عمران خان ناممکن کو ممکن بنانے کانام ہے، سابقہ حکومتوں کی لوٹ مار کرپشن کی وجہ سے بیروزگاری، مہنگائی بڑھی ہے، اپوزیشن جماعتیں اپنے رہنمائوں کی کرپشن پر پردہ ڈالنے کی بجائے ملک کی ترقی میں حکومت کا ساتھ دیں۔ وہ جمعہ کے روز پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں صحت کارڈ تقسیم کریں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ضرورت اس بات کی بھی ہے کہ حکومتی شعبے میں قائم ہسپتالوں میں ضروری ادویات اور دیگر سہولیات دستیاب ہونی چاہئیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران ناممکن کو ممکن بنانا جانتے ہیں۔ لوگ کہتے تھے عمران کو سیاست نہیں آتی اس نے وزیر اعظم بن کر دکھا دیا، لوگ کہتے تھے عمران خان دو ماہ میں حکومت چھوڑ کر بھاگ جائے گا ابھی تک وہ ڈٹا ہوا ہے ۔انہوں نے اس تاثر کی نفی کی کہ احتساب کا عمل یکطرفہ ہے، عدالت میں عمران خان نے اپنے کیس کے حوالے سے حساب دیا جبکہ دوسری جانب مسلم لیگ ن منی ٹرائل نہ دے سکی۔ آرمی ایکٹ میں تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ دینا خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہاکہ کہ سینیٹ کمیٹی میں بچوں کے معاملے میں قانون سازی کریں گے، زینب الرٹ بل قومی اسمبلی کی انسانی حقوق کمیٹی میں لٹکایا گیاہے، اپوزیشن عوامی مفاد میں قانون سازی پر تعاون کرے۔ فیصل جاوید نے کہاکہ عمران خان کا کارنامہ ہے کہ سردی میں بے گھر لوگوں کو چھت مہیا کی ہے آج پاکستان کو دنیا نئی نظر سے دیکھ رہی ہے۔