عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کودباﺅ میں لانے کی کوشش کی،انہوں نے سیاست میں جتنے رنگ بدلے اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے،خواجہ سعد رفیق اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں جتنے رنگ عمران خان نے بدلے ہیں، اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے …
عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کودباﺅ میں لانے کی کوشش کی،انہوں نے سیاست میں جتنے رنگ بدلے اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے،خواجہ سعد رفیق
عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کودباﺅ میں لانے کی کوشش کی،انہوں نے سیاست میں جتنے رنگ بدلے اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے،خواجہ سعد رفیق
اسلام آباد ۔ 17 جنوری (اے پی پی) وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان کی سیاست میں جتنے رنگ عمران خان نے بدلے ہیں، اتنے کسی گرگٹ نے بھی نہیں بدلے۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بار بار پاکستان میں جمہوریت پر حملہ کیا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان جیسی غیر سنجیدگی کسی میں نہیں دیکھی۔ الزام لگانا اور لوگوں کی بے عزتی کرنا عمران خان کا طرہ امتیاز ہے اور جھوٹ بولنے کے علاوہ انہیں کوئی دوسرا کام نہیں آتا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنی بلند آواز میں جھوٹ بولتے ہیں کہ سچ کا گمان ہونے لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہمارا احتساب وہ کرے گا جس پر الیکشن کمیشن میں غیر ملکی فنڈز اڑانے کا کیس چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اداروں اور عدالتوں کو روز اول سے دباﺅ میں لانے کی کوشش کی۔ عمران خان کا طرز عمل یہ ہے کہ دھرنا دو اور جھوٹ کو سچ میں تبدیل کرو، انہوں نے ہر مرتبہ عدالتوں کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کی۔








