عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے ۔منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا 18جولائی کا فیصلہ کا لعدم قرار دیا جائے ۔دائر …

اسلام آباد ۔ 7 اگست (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی فنڈنگ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کر دی ہے ۔منگل کو عمران خان نے اپنے وکیل کے ذریعے نظر ثانی درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے سنگل بینچ کا 18جولائی کا فیصلہ کا لعدم قرار دیا جائے ۔دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اکبر ایس بابر ذاتی گرج نکالنے کیلئے الیکشن کمیشن کا فورم استعمال کررہے ہیں،اکبر ایس بابر کی الیکشن کمیشن کو درخواست بد نیتی پر مبنی ہے،سنگل بینچ نے کچھ سوالات کی تشریح ان کی روح کے مطابق نہیں کی، اکبر ایس بابر ای میل میں پارٹی وابستگی چھوڑنے کا اعتراف کرچکے ہیں۔دائر درخواست میں اکبر ایس بابر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا ہے ۔

مزید خبریں