اسلام آباد۔10 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہے وہ نہ جھکا ہے نہ بکا ہے، اس پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے یہ ایوان سیاسی اختلافات سے …
عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہے وہ نہ جھکا ہے نہ بکا ہے، اس پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان کا پارلیمنٹ میں اظہار خیال

مزید خبریں
اسلام آباد۔10 اگست (اے پی پی)وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ عمران خان نے 22 سال جدوجہد کی ہے وہ نہ جھکا ہے نہ بکا ہے، اس پر کرپشن کے کوئی الزامات نہیں ہیں۔ پیر کو قومی اسمبلی میں وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جب کوئی مسئلہ پیدا ہوتا ہے یہ ایوان سیاسی اختلافات سے بالاتر ہوکر کام کرتا ہے۔ اپوزیشن میں تھے تو چند قومی مسائل میں حکومت کے ساتھ مل کر بیٹھے۔ یہ کہنا کہ ہمیں کسی نے یہاں بٹھایا کیا یہ کروڑوں لوگوں کی توہین نہیں؟ عجیب لوگ ہیں دلیل تھی نہ حوالہ تھا ان کے پاس بس اختلاف رکھتے ہیں۔ ایوان میں جے یو آئی کو سننا ان کا حق ہے۔ آپ کو ماضی میں کس کس نے لاکر یہاں بیٹھایا وہ بھی بتائیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان تو آج حکومت میں آیا’ ہماری دو تہائی اکثریت نہیں ہے۔ ایوان میں تگڑی اپوزیشن موجود ہے۔ چھوٹے مولانا صاحب بڑے مولانا صاحب سے پوچھیں 2002ء میں ایک شخص جیت کر آیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ شخص کبھی کسی کے آگے نہیں جھکا ہے اورنہ بکاہے۔ وزیر مملکت پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ ایک آدمی جو 22 سال جدوجہد کے بعد یہاں پہنچا وہ عمران خان ہے۔ عمران خان نے تو کوئی کرپشن نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ شخص اس وقت اکیلا تھا تو نہیں جھکا تو آج کسی کے آگے کیوں جھکے گا،مولانا اسد محمود بتائیں آپ کے اور ہمارے درمیان کیا اختلاف ہے؟ جو بات پہلے ممبر و مسجد سے ہوتی تھی وہ عمران خان نے وزیر اعظم ہوکر کی ہے۔ عمران خان نے اجلاس میں کہا کہ ریاست مدینہ بنائیں گے یہ ایجنڈا ہے،ہمارا ایجنڈا ہے کہ تمام وفاقی یونیورسٹیوں میں قرآن پاک کی تعلیم لازم ہے،عمران خان نے اقوام متحدہ میں کھڑے ہوکر خاتم النبین کا ذکر کیا،ایوان میں سینئر ممبران موجود ہیں ملکر بات ہوسکتی ہے،واضح رکھیں عمران خان کسی شارٹ کٹ سے نہیں آئے۔








