اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی کا وژن لائق تحسین ہے،انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں سب سے پہلے دوست ملک چین کا ذکر کر کے اپنی ترجیحات بتا دی ہیں جس سے عوام اور کاروباری برادری میں انکا قد مزید بڑھا ہے،کاروباری برادری طویل عرصہ …
عمران خان کا خارجہ پالیسی وژن لائق تحسین،پہلے چین کا ذکر کر کے ترجیحات بتا دی ہیں صدر وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان غضنفر بلور
اسلام آباد ۔ 29جولائی (اے پی پی) وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی) کے صدرغضنفر بلورنے کہا ہے کہ عمران خان کی خارجہ پالیسی کا وژن لائق تحسین ہے،انھوں نے اپنی پہلی تقریر میں سب سے پہلے دوست ملک چین کا ذکر کر کے اپنی ترجیحات بتا دی ہیں جس سے عوام اور کاروباری برادری میں انکا قد مزید بڑھا ہے،کاروباری برادری طویل عرصہ بعد ملک میں سیاسی استحکام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں غضنفر بلور نے کہا کہ عمران خان کی جانب سے افغانستان میں امن کے لیے کوشش اور سرحدیں کھولنے، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے کردار ادا کرنے اور بھارت سے تنازعات حل کر کے تجارت بڑھانے کی خواہش قابل قدر ہے کیونکہ اس سے خطے میں امن و استحکام اور خوشحالی آئے گی۔









