عمران خان 2018ءکے بعد 2023کے جنرل انتخابات سے پہلے بھی یہی کہیں گے کہ مجھے اس میچ کا انتظار تھا، مریم نوازشریف

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018ءکے بعد 2023کے جنرل انتخابات سے پہلے بھی یہی کہیں گے کہ مجھے اس میچ کا انتظار تھا۔پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافی نے مریم نواز پر سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن 2018 کے …

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2018ءکے بعد 2023کے جنرل انتخابات سے پہلے بھی یہی کہیں گے کہ مجھے اس میچ کا انتظار تھا۔پیر کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد صحافی نے مریم نواز پر سوال کیا کہ عمران خان کہتے ہیں کہ الیکشن 2018 کے میچ کا انہیں 22 سال سے انتظار تھا کیا عمران خان یہ میچ کھیل پائیں گے یا کامیاب ہوںگے؟ جس پر مریم نواز نے کہا کہ عمران خان 2018 کے الیکشن کے بعد بھی یہی کہیں گے،اور پھر 2023 کے الیکشن سے پہلے کہیں گے کہ اب 2023 کے الیکشن کا انتظار ہے۔