اسلام آباد۔18مارچ (اے پی پی):وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ اگر کسی کو کوئی شک ہو تو دیکھ لے کہ عمران نیازی کی گزشتہ چند دنوں کی حرکات نے اس کے فاشسٹ اور عسکریت پسندانہ رجحانات کو عیاں کر دیا ہے۔ ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاکہ لوگوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنے سے لے کر پولیس پر پٹرول بم پھینکنے سے ،عدلیہ کو دھمکانے کے لیے جتھوں کی قیادت تک، اس نے آر ایس ایس کی کتاب سے ایک پرچہ نکال لیا ہے۔