عمرہ زائرین وقت کی پابندی کریں، سعودی وزارت حج

108
سعودی وزارت حج

مکہ مکرمہ ۔22ستمبر (اے پی پی):سعودی وزارت حج و عمرہ نے عمرہ زائرین کو تاکید کی ہے کہ وہ پرمٹ میں درج تاریخ اور وقت کی پابندی کریں۔

عرب نیوز کے مطابق وزارت حج و عمرہ نے ٹویٹ میں عمرہ زائرین سے امید کی کہ وہ عمرہ پرمٹ میں مقرر تاریخ اور وقت کی پابندی کریں جس پر عمرہ زائرین کے شکر گزار ہوں گے۔

وزارت نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالی ان کا عمرہ قبول فرمائے۔ واضح رہے عمرہ کی ادائیگی کے لیے پرمٹ کی شرط پرہنوز عمل درآمد جاری ہے۔