اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر آج ہم بطور قوم اپنے سچے اور پکے دوست چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے چین کی ترقی اور کرپشن کے خلاف جنگ کا معترف رہا ہوں، پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط …
عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر آج ہم بطور قوم اپنے سچے اور پکے دوست کو مبارکباد پیش کرتے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا ٹویٹ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر آج ہم بطور قوم اپنے سچے اور پکے دوست چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ منگل کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے چین کی ترقی اور کرپشن کے خلاف جنگ کا معترف رہا ہوں، پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہو رہی ہے اور سی پیک دیرپا تعلقات کے حوالے سے ہمارے باہمی عزم کی زندہ مثال ہے۔








