عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان اور چین کے تعلقات کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کریں گے، نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا ٹویٹ

93

اسلام آباد۔1اکتوبر (اے پی پی):نگران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر چین کے عوام اور حکومت کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اتوار کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ یکم اکتوبر کو عوامی جمہوریہ چین کے قومی دن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ امید ہے کہ موجودہ سال اور آنے والے برسوں میں پاکستان اور چین کے تعلقات کامیابیوں کے نئے سنگ میل عبور کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ یہ تعلقات ہر گزرتے دن کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوط اور خوشگوار ہوں گے۔