فیصل آباد 12 فروری ( اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی موجودہ حکومت کا نصب العین ہے جبکہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پی ٹی آئی کاعزم اورمنشور ہے، تحریک انصا ف پانچ سا لو ں میں ملک کو حقیقی معنو ں میں تر قی کی شاہراہ پر گامزن کردے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیش کیاجانے …
عوامی خدمت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کا عزم اور منشور ہے، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاں فرخ حبیب

مزید خبریں
فیصل آباد 12 فروری ( اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ریلویز میاں فرخ حبیب نے کہا ہے کہ عوامی خدمت ہی موجودہ حکومت کا نصب العین ہے جبکہ لوگوں کیلئے آسانیاں پیدا کرنا پی ٹی آئی کاعزم اورمنشور ہے، تحریک انصا ف پانچ سا لو ں میں ملک کو حقیقی معنو ں میں تر قی کی شاہراہ پر گامزن کردے گی۔وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے پیش کیاجانے والاریلیف پیکج مہنگائی کے خاتمے میں مددگارثابت ہوگا،یوٹیلٹی سٹورز پر دالیں 15سے20روپے سستی، 20کلو آٹے کا تھیلا800روپے چینی70روپے کلو اور کوکنگ آئل175روپے فی کلو میں دستیاب ہوگا، جبکہ کامیاب جوان پروگرام سے50ہزار منی یوٹیلٹی سٹورز کھولے جائیں گے جہاں اشیائے خوردونوش سرکاری نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی مثبت معاشی پالیسیوں کی وجہ سے وطن عزیز عنقریب مہنگائی جیسے بحرانوں سے نکل جائے گا۔ عوامی پریشانیوں کا دور جلد ختم ہونے والا ہے۔ ترقی’ خوشحالی کی منزلیں قریب سے قریب تر ہوجاتی جارہی ہیں۔۔وزیراعظم عمران خان نے فلاحی ریاست کی بنیاد رکھ دی ہے۔غریبوں،حقداروں،مزدوروں،مستحق،پسماندہ،دیہاڑی دار سمیت نوجوانوں،بیماروں اوربے گھروں، بے آسراطبقات کا بوجھ حکومت اٹھا رہی ہے ملک میں عمران خان کے دور حکومت میں غریب اورمستحق سمیت عام آدمی بیماریوں سے صحت انصاف کارڈ جس کی مالیت سات لاکھ سے زائد ہے۔ ”احساس لنگر سکیم”کے ذریعے مسافروں، دیہاڑی داروں کو مفت کھانا ملے گا صحت انصاف کارڈ کے ذریعے اچھا علاج فراہم کیا جارہا ہے۔ نوجوانوں کو بلا سود قرضے فراہم کیے جارہے ہیں۔ بے آسرا،بے سہارا اورمسافروں کے لیے پناہ گاہیں تعمیر ہوئی ہیں بے گھروں کے لیے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم جاری ہے۔ عمران خان قوم کو کسی صورت مایوس نہیں کرے گا اورنہ ہی تنہا چھوڑے گا۔ عمران خان وہی فیصلے کررہے ہیں جو ملک وقوم کے مفاد اورحق میں بہتر ہیں عوام وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں جدوجہد اورانسانیت سے پیار کرنے اوران کا احساس کرنے کے ویژن اورسوچ پر راضی اورخوش ہیں۔








