رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائش گاہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل، مشکلات اور عوامی نوعیت کے امور سے آگاہ کیا
عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے شہریوں سے مسلسل رابطہ ضروری ہے،رکن صوبائی اسمبلی گوادر

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 21 ستمبر (اے پی پی):رکن صوبائی اسمبلی گوادر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ کی رہائش گاہ پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے مسائل، مشکلات اور عوامی نوعیت کے امور سے آگاہ کیا۔مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے بزرگوں، نوجوانوں، بچوں اور دیگر شہریوں سے فرداً فرداً ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل اور تجاویز سنیں اور مختلف امور پر گفتگو کی۔
شہریوں نے بنیادی سہولیات اور دیگر عوامی مسائل سے متعلق اپنی گزارشات پیش کیں اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا کہ عوامی مسائل سے آگاہی اور ان کے حل کے لیے شہریوں سے مسلسل رابطہ ضروری ہے۔ ان کی رہائش گاہ پر ہونے والی یہ ملاقاتیں عوامی مسائل کے ادراک، تجاویز کے حصول اور شہریوں کی مشکلات کے ازالے کے لیے مؤثر رابطے کا ذریعہ بن رہی ہیں۔







