عالمی یومِ امن دنیا بھر میں امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کا پیغام دیتا ہے،گورنر سندھ
عالمی یومِ امن دنیا بھر میں امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کا پیغام دیتا ہے،گورنر سندھ

مزید خبریں
کراچی۔ 21 ستمبر (اے پی پی):گورنر سندھ سید محمد نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عالمی یومِ امن دنیا بھر میں امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کا پیغام دیتا ہے۔پیر کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق عالمی یومِ امن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ امن ایک خوشحال، مستحکم اور ترقی یافتہ معاشرے کی بنیادی ضرورت ہے،دنیا کو جنگوں اور تنازعات کے بجائے مذاکرات اور مفاہمت کا راستہ اپنانا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے میں امن، استحکام اور مذاکرات کے فروغ کیلئے ہمیشہ مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کرتا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایران امریکہ کشیدگی کم کرنے میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی کوششوں نے خطے کے امن کیلئے کلیدی کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے کہا کہ اختلافات کا حل طاقت نہیں بلکہ بات چیت اور باہمی افہام و تفہیم سے ممکن ہے،پائیدار امن کیلئے انصاف، مساوات اور انسانی حقوق کا احترام ضروری ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ نوجوان نسل کو امن، برداشت اور رواداری کی اقدار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے، عالمی برادری کو انسانیت کے تحفظ اور پائیدار امن کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔








