مشیر کھیل کے پی کے سے روایتی کھیلوں کی فیڈریشن کے چار رکنی وفد کی ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل تاج محمد ترند سے روایتی کھیلوں زور خانہ، کبڈی اور سٹرانگ مین فیڈریشن کے چار رکنی وفد نے پشاور میں ملاقات کی۔

پشاور۔ 21 ستمبر (اے پی پی):وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر کھیل تاج محمد ترند سے روایتی کھیلوں زور خانہ، کبڈی اور سٹرانگ مین فیڈریشن کے چار رکنی وفد نے پشاور میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کبڈی کے سابق انٹر نیشنل کھلاڑی و ریفری کوچ ارباب نصیر کر رہے تھے جبکہ وفد میں زورخانہ کے انٹرنیشنل میڈلز ہولڈرز کھلاڑی ذاکر اللہ،پہلوان نعمت بلیغ الدین،ارباب سردار اور ارباب زوار شامل تھے۔اس موقع پر ارباب نصیر نے مشیر کھیل کو کبڈی زورخانہ میں فیڈریشن کی کاوشوں اور قومی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کے حوالے سے مکمل آگا ہ کیا۔

ارباب نصیر نے تاج محمد ترند کو سٹرانگ مین فیڈریشن کی صدارت کرنے کی بھی پیشکش کی جوصوبائی مشیر نے بخوشی قبول کی۔ انہوں نے روایتی کھیلوں کی ترقی و ترویج کے لیے صوبائی حکومت کی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور کبڈی اور زورخانہ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی مہارت اور بین الاقوامی مقابلوں میں فتوحات پر کھلاڑیوں اور فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی۔

مزید خبریں