وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا اور سکول کی تمام1100 بچیوں میں چپس اور جوس تقسیم کیے
وزیر تعلیم پنجاب نے سکول میں انگلش پڑھائی، طالبات کے ساتھ کرکٹ اور بیڈمنٹن کھیلی

مزید خبریں
لاہور۔21ستمبر (اے پی پی):وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات ہفتہ وار کلاس لینے گورنمنٹ ہائی سکول لدھر پہنچ گئے جہاں انہوں نے پانچویں کلاس کو انگلش کا مضمون پڑھایا اور سکول کی تمام1100 بچیوں میں چپس اور جوس تقسیم کیے۔ رانا سکندر حیات نے کلاس لینے سے قبل ٹیچر گائون بھی پہنا اور اگلے ہفتے پانچویں کلاس کو کمپیوٹر بطور اضافی مضمون بھی پڑھانے کا عندیہ دیا۔ وزیر تعلیم نے گزشتہ ہفتے بعض سہولیات کی فراہمی کی ہدایات پر عملدرآمد کا بھی جائزہ لیا اور سکول کو دی جانے والی سپورٹس کٹس کی رونمائی کی۔
اس موقع پر انہوں نے بچیوں کے ساتھ ملکر بیڈمنٹن اور کرکٹ بھی کھیلی اور سکول میں سپورٹس پیریڈ شروع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر تعلیم نے میٹرک کی بچیوں کی فرمائش پر ان کی کلاس میں بھی لیکچر دیا اور کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے لدھر سکول کیلئے سٹیم لیب اور ایڈیشنل کلاس روم کی منظوری دے دی ہے، جس پر جلد کام شروع کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو صاف معاشرے اور بہتر تربیت کی بات گوارہ نہیں۔ تعلیم کا دھارا درست سمت لے جانے کے اقدامات انہیں ہضم نہیں ہو رہے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ جنہوں نے معاشرے کو گندی سیاست میں دھکیل رکھا ہے، انہیں تعلیم کیسے ہضم ہو سکتی ہے۔








