عوام الناس کی داد رسی اور مسائل کا فوری حل پہلی ترجیح ہے،ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن

133

ملتان۔ 04 نومبر (اے پی پی):ریجنل ڈائریکٹر انٹی کرپشن ملتان بشارت نبی نے کہا ہے کہ عوام کو ریلیف کی فراہمی اور انکی شکایات کو دور کرنا پہلی ترجیح ہے، داد رسی کرکے مسائل کو حل کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سوموار کو اپنے دفتر میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی ناانصافی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ شہری بلا جھجک اپنے جائز مسائل کے حل کےلئے ان کے دفتر میں تشریف لائیں، انکی شکایات کو فی الفورحل کیا جائے گا۔

ریجنل ڈائریکٹر نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حصول اراضی سے متعلق شہریوں کی شکایات کو فوری سنا جائے اور قبضہ مافیا سمیت غلط اندراج انتقال کے خلاف کارروائی کی جائے۔ ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں تمام افسران اپنے دفاتر میں بیٹھنےاورشہریوں کے مسائل سننے کے پابند ہیں۔اس حوالے سے سستی یا کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔