اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ جس طرح وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کرونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا اسی طرح کووڈ-19 کے خلاف ایس او پیز پر یقین اوراس پر عمل بھی کریں۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے برطانیہ کے ہفت روزہ دی اکنامسٹ …
عوام جس طرح اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کرونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 6 جون (اے پی پی) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عوام پر زور دیا ہے کہ جس طرح وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کرونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا اسی طرح کووڈ-19 کے خلاف ایس او پیز پر یقین اوراس پر عمل بھی کریں۔ہفتہ کو سماجی رابطہ کی ویب سایٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں انہوں نے برطانیہ کے ہفت روزہ دی اکنامسٹ میں شائع ہونے والی سروے رپورٹ شئیر کی جس میں یہ بتایا گیا ہے کہ پاکستانی دنیا میں سب سے زیادہ اس بات پر یقین رکھنے والے لوگ ہیں کہ کرونا وائرس دانستہ نہیں پھیلایا گیا۔رواںسال مارچ میں ہونے والے سروے کے مطابق 72 فیصد پاکستانی اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ کوئی غیر ملکی قوت یہ وائرس نہیں پھیلا رہی اور یہ قدرتی ہے جبکہ صرف 23 فیصد کا یہ گمان ہے کہ وائرس دانستہ پھیلایا گیا ہے۔یہ سروے دنیا کے 28 ممالک میں کیا گیا،جن میں امریکہ،برطانیہ، جرمنی،سوئٹزرلینڈ، جاپان،بھارت،ملائشیاء،روس،فرانس،اٹلی،کوریا،ترکی اور دیگر شامل ہیں۔صدرمملکت نے کہا کہ اگر ہم حقیقت کا ادراک کرتے ہیں تو ہمیں ایس اوپیزپر بھی یقین اور عمل درآمد کرنا چاہئیے۔ہم میںسے ہر ایک کوماسک پہننا،ہاتھ دھونا اورسماجی فاصلہ رکھنا چاہیئے۔








