عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بتدریج یقینی بنایا جارہا ہے ،محسن شاہنواز رانجھا

سرگودھا۔18 فروری(اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھاءنے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بتدریج یقینی بنا رہی ہے ،2018ءکے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔سوئی گیس کی فراہمی سے قصبہ ماڑی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ دشمنوں کی سازشیں متحد ہوکر ناکام بنانا ہوں …

سرگودھا۔18 فروری(اے پی پی )وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر محسن شاہ نواز رانجھاءنے کہا ہے کہ حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کو بتدریج یقینی بنا رہی ہے ،2018ءکے الیکشن سے قبل عوام سے کئے گئے تمام وعدوں کو پورا کیا جائے گا۔سوئی گیس کی فراہمی سے قصبہ ماڑی کے مکینوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا ہے۔ دشمنوں کی سازشیں متحد ہوکر ناکام بنانا ہوں گی ،دہشتگردوں کی کاروائی ہمارے عزم کو متزلزل نہیں کرسکتی ،دہشت گردی کے واقعات میںشہید افراد پوری قوم کے ہیرو ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 65 کے قصبہ ماڑی لک میں چھ کروڑو روپے کی لاگت سے سوئی گیس پائپ لائن بچھانے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

Leave a Reply