عوام نے پی ٹی آئی حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کیلئے منتخب کیا ہے اور حکومت کسی صورت میں احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی‘ سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کیلئے منتخب کیا ہے اور حکومت کسی صورت میں احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، احتساب کے ذریعے ملک سے بدعنوانی کی لعنت کا خاتمہ انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کا نعرہ تھا۔ منگل کو …

اسلام آباد۔27اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ عوام نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کیلئے منتخب کیا ہے اور حکومت کسی صورت میں احتساب کے عمل سے پیچھے نہیں ہٹے گی، احتساب کے ذریعے ملک سے بدعنوانی کی لعنت کا خاتمہ انتخابی مہم کے دوران پی ٹی آئی کا نعرہ تھا۔ منگل کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی کے قائدین کے خلاف ایک کیس نہیں بنایا، بدعنوان اور منی لانڈرنگ کرنے والوں کے خلاف تمام کیسز ان کے اپنے دور حکومتوں کے دوران بنائے گئے۔ شبلی فراز نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں نیب قوانین میں اپنی مرضی اور منشا کے مطابق ترامیم چاہتی ہیں اور ان کے رہنماﺅں نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) قانون سازی کے دوران بھی رکاوٹیں پیدا کی تھیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی دونوں جماعتیں اپنے بدعنوان قائدین کیلئے این آر او لینے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قومی مفادات کے حوالے سے معاملات پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں لیکن وہ بدعنوانی کیسز پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بدعنوان عناصر کے خلاف احتساب کا عمل بلاتفریق جاری رہے گا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ شہباز شریف نے غیرقانونی بینک ٹرانزیکشنز کا جواب نہیں دیا۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کر قانون کی خلاف ورزی کر رہے ہیں، انہیں چاہیے کہ وطن واپس آ کر عدالتوں میں اپنے بدعنوانی مقدمات کا سامنا کریں۔