عوام کی فلاح وبہبوداورعلاقے کی ترقی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کروں گا،امیرمقام

پشاور۔13ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ احتجاج اوردھرنوںسے ترقی نہیںآتی اورنہ ہی عوام کی آنکھوںمیںدھول جھونکاجاسکتاہے،دیرکیلئے پاکستان کاوجودمیںآنے کے بعدپہلی مرتبہ محمدنوازشریف کے دوراقتدارمیںفقیدالمثال ترقیاتی منصوبے تکمیل کوپہنچ گئے،جن میںچکدرہ دیرروڈکی بہتری،گلگت چترال دیر چکدرہ کو اقتصادی راہداری کامتبادل روٹ منظورکرنا،واڑئی اوردیرگرڈسٹیشن کو132-KVتک اپ گریڈکرانا،گولن گول ہائیڈروپاﺅر پراجیکٹ سے چترال ،دیرلوئر اوردیراپرکیلئے بجلی کی منظوری دینا،مردان سے چکدرہ تک 12انچ …

پشاور۔13ستمبر (اے پی پی )وزیر اعظم کے مشیر وپاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صوبائی صدرانجینئرامیرمقام نے کہاہے کہ احتجاج اوردھرنوںسے ترقی نہیںآتی اورنہ ہی عوام کی آنکھوںمیںدھول جھونکاجاسکتاہے،دیرکیلئے پاکستان کاوجودمیںآنے کے بعدپہلی مرتبہ محمدنوازشریف کے دوراقتدارمیںفقیدالمثال ترقیاتی منصوبے تکمیل کوپہنچ گئے،جن میںچکدرہ دیرروڈکی بہتری،گلگت چترال دیر چکدرہ کو اقتصادی راہداری کامتبادل روٹ منظورکرنا،واڑئی اوردیرگرڈسٹیشن کو132-KVتک اپ گریڈکرانا،گولن گول ہائیڈروپاﺅر پراجیکٹ سے چترال ،دیرلوئر اوردیراپرکیلئے بجلی کی منظوری دینا،مردان سے چکدرہ تک 12انچ سوئی گیس پائپ لائن کی منظوری اورتھانہ چکدرہ میں220-KVگرڈسٹیشن کی منظوری جس پرکام برق رفتاری سے جاری ہے شامل ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ملک جہانزیب کی قیادت میں ضلع اپر دیرتحصیل واڑئی کے تمام پارٹیزکانمائندہ وفدسے پاکستان مسلم لیگ(ن)کے صوبائی سیکرٹریٹ میںبات چیت کرتے ہوئے کیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply