اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔سیاسی قیادت مخیر …
عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے، احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے، وزیرِ اعظم عمران خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اے پی پی) وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے اور ہر مستحق تک پہنچنے میں کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پی ٹی آئی کے مرکزی نائب صدر اور سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ سے ملاقات کے دوران کیا۔حلیم عادل شیخ نے وزیرِ اعظم کو کورونا وائرس کے تناظر میں صوبہ سندھ کی مجموعی صورتحال اور عوام کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا۔ وزیرِ اعظم عمران خان نے کہاہے کہ احساس کیش ایمرجنسی پروگرام تمام سیاسی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر نہایت شفاف اور میرٹ کی بنیاد پر چلا یا جا رہا ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت ملک بھر کی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی مشکلات کا مکمل احساس ہے۔ کورونا کے ساتھ ساتھ غربت سے نمٹنا بڑا چیلنج ہے ۔اپنے عوام کی معاشی مشکلات کو مد نظر رکھ کر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے۔ کورونا ریلیف ٹائیگر فورس میں شمولیت کے حوالے سے نوجوانوں کا جذبہ قابل تحسین ہے۔انہوںنے کہاکہ مشکلات کا شکار عوام خصوصاً کمزور اور غریب طبقے کو ریلیف کی فراہمی میں حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کا بھی تعاون درکار ہے۔ سیاسی قیادت مخیر حضرات کو متحرک کرنے اور ہر مستحق تک پہنچنے میں کردار ادا کرے۔حلیم عادل شیخ نے کہاکہ صوبہ سندھ کے عوام مشکل کی اس گھڑی میں وفاقی حکومت کی جانب سے احساس کیش ایمرجنسی پروگرام کے تحت ملنے والی مالی معاونت پر وزیرِ اعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔مشکل ترین حالات کے باوجود موجودہ صورتحال میں اربوں روپے کا پیکیج فراہم کرنے پر وزیرِ اعظم کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ زمینی حقائق کو مدنظر رکھ کر تعمیرات اور ایکسپورٹ انڈسٹری کے حوالے سے بروقت فیصلے لینے پر وفاقی حکومت کے مشکور ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صوبے بھر کے نوجوانوں میں کورونا ریلیف ٹائیگر فورس کا حصہ بننے میں انتہائی جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ ریلیف فراہم کرنے کی کوششوں میں سندھ کا نوجوان پیش پیش ہوگا اور وزیرِ اعظم کی طاقت بنے گا،پاکستان تحریک انصاف سندھ اور اسکی قیادت مشکل کی اس گھڑی میں صوبے کی عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور وزیرِ اعظم عمران خان کی کوششوں کا بھرپور ساتھ دے گی۔








