غازی پولیس اور تھانہ پنیاں کی منشیات فروشوں کےخلاف بلاتفریق کاروائیاں ، 03 منشیات فروش گرفتار

139
Drug dealer
Drug dealer

ہری پور ۔ 13 فروری (اے پی پی):ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا منشیات فروشی جیسے مکروہ دہندہ میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائیاں کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈی ایس پی غازی محمد طاہر قریشی کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ غازی کیڈٹ عامر خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل غازی محمد طاہر قریشی کی زیر نگرانی منشیات فروشی میں ملوث شیر علی شاہ ولد ذوالفقار شاہ سکنہ عیسیٰ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 3 کلو 28 گرام چرس اور رحمت زمان ولد گوہر رحمن سکنہ تھلی کوٹ کو گرفتار کر کے قبضہ سے 901 گرام ہیروئن برآمد کرلی۔

ایس ایچ او تھانہ پنیاں شہریار خان نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل صدر افتخار احمد سواتی کی زیر نگرانی کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد بلال عرف ماکھا ولد داؤد سکنہ محلہ سڑک والا پنیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے 1 کلو 939 گرام چرس برآمد کرلی۔گرفتار منشیات فروشوں کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹر کرلیے۔