غربت کا خاتمہ اور عوام کا سماجی تحفظ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے ، عون عباس بپی

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور عوام کا سماجی تحفظ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے اور پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں تخفیف غربت کے لئے مختلف سکیموں کا اجراء کیا ہے تاکہ ملک کے غریب عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی …

اسلام آباد ۔ 17 اکتوبر (اے پی پی) پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے کہا ہے کہ غربت کا خاتمہ اور عوام کا سماجی تحفظ موجودہ حکومت کی سب سے اہم ترجیح ہے اور پاکستان بیت المال نے ملک بھر میں تخفیف غربت کے لئے مختلف سکیموں کا اجراء کیا ہے تاکہ ملک کے غریب عوام کی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں معاشی طور پر با اختیار بنایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غربت کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقع پر نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مزید لوگوں کو غربت کی لکیر سے اوپر لانے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے اور اس ضمن میں حکومت نے عوام دوست پالیسیاں متعارف کرا ئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کو ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی مملکت بنانے کے لئے ”نیا پاکستان” کی بنیاد رکھی ہے جہاں عام آدمی بالخصوص معاشرے کے نظر انداز طبقات، نوجوانوں اور خواتین کو صحت، تعلیم، انصاف اور سماجی تحفظ کی یکساں سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تخفیف کے غربت کے لئے مختلف اقدامات اٹھا رہی ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت نے شہریوں کی فلاح و بہبود اور غریب طبقات کو مرکزی دھارے میںشامل کرنے کے لئے ایک جامع پلان دیا ہے جسے ”احساس” کا نام دیا گیا ہے اور ملکی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا پروگرام ہے جو عام آدمی کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے تشکیل دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے ”کامیاب جوان پروگرام” کا بھی اجراء کر دیا ہے جس سے ملک بھر ک نوجوانوں کی فلاح و بہبود میں مدد ملے گی۔ پاکستان بیت المال کے پروگراموں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایک برس میںپاکستان بیت المال کے زیر انتظام کفالت یتیمی کے حوالے سے پاکستان سویٹ ہومز کی تعداد 36 سے بڑھ کر 52ہو گئی ہے جبکہ ان میں زیر کفالت بچوں کی تعداد پانچ ہزار ہے، وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ہم نے یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ایک سو کے قریب سنٹرز کا قیام عمل میں لانا ہے جن میں دس ہزار بچوں کی کفالت کی جائے گی