مقبوضہ بیت المقدس۔2ستمبر (اے پی پی):غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 16 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ محصور ساحلی انکلیو میں، غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی مشرقی باڑ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں9فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے کے گاؤں کفر قدوم میں ہونے …
غزہ، اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 16 فلسطینی زخمی

مزید خبریں
مقبوضہ بیت المقدس۔2ستمبر (اے پی پی):غزہ کی پٹی اور مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ جھڑپوں کے دوران 16 فلسطینی زخمی ہو گئے ۔
چینی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی سیکورٹی اور طبی ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ محصور ساحلی انکلیو میں، غزہ اور اسرائیل کو الگ کرنے والی مشرقی باڑ میں تعینات اسرائیلی فوجیوں کے ہاتھوں9فلسطینی زخمی ہوئے جبکہ مغربی کنارے کے گاؤں کفر قدوم میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران 7فلسطینی نوجوان زخمی ہوئے ہیں ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فلسطینی دھڑوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی مشرقی سرحدوں میں اسرائیل کے خلاف دوبارہ ہفتہ وار مارچ شروع کریں گے۔واضح رہے کہ ہفتہ وار مارچ، جسے مارچز آف ریٹرن بھی کہا جاتا ہےفلسطینیوں نے اس مارچ کا آغاز 2018 میں کیا تھا اور اسرائیل سے فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے اصل شہروں میں واپس کرنے اور 2007 سے اس پٹی پر عائد کی گئی ناکہ بندی کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔








