غزہ جنگ نہ رُکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا، برطانیہ

لندن ۔23جولائی (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ نہ رُکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ برطانوی خبررساں ادارے "بی اے میڈیا" کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کی تو اسے برطانیہ کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے میڈیا سے گفتگو …

لندن ۔23جولائی (اے پی پی):برطانیہ نے کہا ہے کہ غزہ جنگ نہ رُکی تو اسرائیل کو مزید پابندیوں کا سامنا کرنا ہوگا۔ برطانوی خبررساں ادارے "بی اے میڈیا” کے مطابق وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل نے غزہ میں جنگ بندی پر آمادگی ظاہر نہ کی تو اسے برطانیہ کی جانب سے مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں اسرائیل کے اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں پر خوفزدہ اور شدید ناپسندیدگی محسوس کر رہے ہیں۔ایک مشترکہ بیان میں ڈیوڈ لیمی اور 24 ممالک کے وزرائے خارجہ جن میں فرانس، کینیڈا اور آسٹریلیا بھی شامل ہیں نے غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

بیان میں اسرائیل اور امریکہ کی حمایت یافتہ امدادی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور کہا گیا کہ ایسی اطلاعات سامنے آئی ہیں جن کے مطابق اسرائیلی فوج نے خوراک لینے کی کوشش کرنے والے فلسطینی شہریوں پر فائرنگ کی۔

مزید خبریں