انقرہ ۔20اکتوبر (اے پی پی):ترکیہ کے نائب وزیر خارجہ احمد یلدز نے کہاکہ غزہ سے سات سو سے زائد شہری نکلنے کو تیار ہیں۔سعودی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے کہاکہ غزہ چھوڑنے والے شہریوں میں 322 ترک ، 104 شمالی قبرص اور 214 فلسطینی شامل ہیں۔
ترکیہ کے وزیر نے مزید کہا کہ ان میں 55 ترک شہری سرکاری ملازم ہیں۔پجھلے ہفتے کے اختتام پر ترکیہ کے وزیر خارجہ خاقان فیدان نے کہا تھا غزہ میں تقریبا 300 ترک شہری موجود تھے ۔ ان میں سے جنگ شروع ہوتے ہی 30 کو نکال لیا گیا تھا۔