ابو ظہبی۔31اکتوبر (اے پی پی):غزہ سے 57 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا ایک اور گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق اماراتی انٹرنیشنل امدادی ایجنسی کے وائس چیئرمین سلطان محمد الشامسی نے کہا کہ اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ اور کریم ابو سالم کراسنگ کے راستے مریضوں کا انخلا مکمل کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کے مطابق …
غزہ سے مزید 57 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کی متحدہ عرب امارات منتقلی

مزید خبریں
ابو ظہبی۔31اکتوبر (اے پی پی):غزہ سے 57 مریضوں اور ان کے اہل خانہ کا ایک اور گروپ متحدہ عرب امارات پہنچ گیا۔ اردو نیوز کے مطابق اماراتی انٹرنیشنل امدادی ایجنسی کے وائس چیئرمین سلطان محمد الشامسی نے کہا کہ اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ اور کریم ابو سالم کراسنگ کے راستے مریضوں کا انخلا مکمل کیا گیا۔
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایات کے مطابق ایک ہزار زخمی فلسطینیوں اور ایک ہزار کینسر کے مریضوں کو امارات کے ہسپتالوں میں علاج کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات بحران اور تنازعات سے متاثرہ افراد کی بحالی اور ان کے مصائب میں کمی کے لئے پر عزم ہے۔
متحدہ عرب امارات بین الاقوامی اداروں کے تعاون سے غزہ سے مریضوں کی منتقلی کے لئے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔غزہ میں امارات کا ایک فیلڈ ہسپتال بھی کام کر رہا ہے۔ یاد رہے کہ اکتوبر 2023 سے اب تک2ہزار961 افراد کو غزہ سے علاج کے لئے متحدہ عرب امارات لایا گیا ہے۔
یہ اقدام غزہ کے شہریوں کے مصائب میں کمی، تیزی سے بحالی، سلامتی و استحکام کو یقینی بنانے اور بحران کے منفی اثرات میں کمی کے لیے امارات کے جاری عالمی انسانی مشن کا حصہ ہے۔








