غزہ سے میڈیکل کے 61 فلسطینی طلباء کا دوسرا گروپ پاکستان کے لیے روانہ

187
Medical from Gaza
Medical from Gaza

قاہرہ ۔14اکتوبر (اے پی پی):غزہ سے میڈیکل کے 61 فلسطینی طلباء کا دوسرا گروپ پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا۔وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ہدایات اور گلوبل ریلیف ٹرسٹ، ڈاکٹرز آف رحمان اور الخدمت فاؤنڈیشن کی خصوصی کاوشوں کے تحت غزہ سے 61 فلسطینی طلباء کا دوسرا گروپ پیر کو قاہرہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوا۔

قاہرہ میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سفارتخانے کے حکام اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندوں نے قاہرہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلسطینی طلباء کی روانگی میں سہولت فراہم کی۔ غزہ سے تعلق رکھنے والے 192 فلسطینی میڈیکل طلباء میں سے اب تک غزہ سے 88 فلسطینی طلباء پاکستان کے مختلف میڈیکل اور ڈینٹل انسٹی ٹیوٹ میں اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے مصر سے پاکستان روانہ ہو چکے ہیں۔