غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز خطرے میں ہے، ترکیہ

انقرہ۔21دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز خطرے میں ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میامی میں غزہ کے حوالے سے ہونے والا اجلاس شرم الشیخ کے بعد سب سے اہم اجلاس تھا جس میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے …

انقرہ۔21دسمبر (اے پی پی):ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان نے کہا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی خلاف ورزیوں کے باعث جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کا آغاز خطرے میں ہے۔ العربیہ اردو کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ میامی میں غزہ کے حوالے سے ہونے والا اجلاس شرم الشیخ کے بعد سب سے اہم اجلاس تھا جس میں جنگ بندی کے پہلے مرحلے کے معاہدے میں موجود مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاکان فیدان نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں امن کے منصوبے کو خطرے میں ڈال رہی ہیں اور دوسرے مرحلے میں منتقلی کے لیے سنگین رکاوٹ بن رہی ہیں، اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیاں اس راستے کو مزید پیچیدہ کر رہی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں فریقین نے ان خدشات پر اتفاق کیا اور خلاف ورزیوں کو روکنے اور ان کے دہرائے جانے سے بچنے کے طریقوں پر مشاورت کی۔دوسرے مرحلے کے حوالے سے انہوں نے زور دیا کہ چار ثالث ممالک امریکا، ترکیہ، مصر اور قطر کے درمیان مربوط تعاون جاری رہنا چاہیے۔انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں غزہ کی تعمیر نو کے لیے ابتدائی اقدامات پر بات کی گئی اور انہیں ابتدائی طور پر زیر غور لایا گیا۔ ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکیہ کا غزہ سے متعلق موقف تین بنیادی اصولوں ، غزہ کی انتظامیہ فلسطینی عوام کے ہاتھ میں ہو، غزہ کی زمین کو تقسیم نہ کیا جائے اور تمام اقدامات غزہ کے عوام کے مفاد میں ہوں، پر مبنی ہے۔ہاکان فیدان کے یہ بیانات میامی میں غزہ کے خصوصی اجلاس کے بعد سامنے آئے ہیں ۔