غزہ میں بچوں کے لئے غذائی قلت کا مسئلہ انتہائی سطح پر پہنچ گیا ہے، اقوام متحدہ

66
United Nations
United Nations

اقوام متحدہ ۔8اپریل (اے پی پی):اقوام متحدہ نے اسرائیلی حملوں کی زد میں غزہ کی صورتحال کو تباہ کن قرار دے دیا ہے۔العربیہ کے مطا بق مقبوضہ فلسطینی علاقے کے لئے اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے رابطہ کار جیمی میک گولڈرک نے اپنے تحریری بیان میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں انسانی ہمدردی کی صورتحال کا جائزہ پیش کیا ہے۔جائزہ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی نصف آبادی ممکنہ قحط کے خطرے سے دوچار ہے۔

میک گولڈرک نے اس بات پر زور دیا کہ غزہ کے بچوں کے لئے غذائی قلت کا مسئلہ انتہائی سطح پر پہنچ گیا ہے۔میک گولڈرک نے کہا کہ بین الاقوامی برادری غزہ کے لوگوں کے لئے اپنی امداد بڑھانے کے لیے تیار ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسرائیل کو اس کے لئے بلا روک ٹوک اور محفوظ انسانی رسائی کی اجازت دینی چاہیے ۔ میک گولڈرک نےکہا کہ خطے میں انسانی امداد کی فراہمی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے اسرائیل کے وعدے تسلی بخش ہیں۔