غزہ میں بین الاقوامی فورس کی جلد تعیناتی کا امکان ہے،امریکا

واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد انٹرنیشنل فورس جنگ بندی کے بعد کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے غزہ میں تعینات کر دی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق مارکو روبیو جو امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کے دورہ اسرائیل کے فوری بعد تل ابیب پہنچے ہیں تاکہ وہ تمام کوششیں کی جا سکیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 …

واشنگٹن ۔25اکتوبر (اے پی پی):امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد انٹرنیشنل فورس جنگ بندی کے بعد کی صورتحال کو سنبھالنے کے لیے غزہ میں تعینات کر دی جائے گی۔العربیہ اردو کے مطابق مارکو روبیو جو امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کے دورہ اسرائیل کے فوری بعد تل ابیب پہنچے ہیں تاکہ وہ تمام کوششیں کی جا سکیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 نکاتی امن منصوبے کے تحت ہونے والی جنگ بندی کو تقویت دے سکیں اور اسرائیل کو ایسی کسی بھی بڑی کارروائی سے روک سکیں جو جنگ بندی کو خطرے میں ڈال سکتی ہو۔امریکی وزیر خارجہ نے امید ظاہر کی کہ پائیدار امن قائم ہو گا اور دو سال تک جاری رہنے والی جنگ سے شہریوں کو جنگ کے بعد اب سکون میسر آئے گا۔ انہوں نے یہ بھی امید ظاہر کی کہ جلد بین الاقوامی فوج بھی تعینات ہو جائے گی۔انہوں نے تصدیق کی کہ اگر کسی ملک کی فوج کی غزہ میں تعیناتی پر اسرائیل کو اعتراض ہوگا تو وہ ویٹو کا حق استعمال کر سکے گا۔

مزید خبریں