بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کے لئے عالمی برادری کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔شنہوا کے مطابق فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کا بنیادی محور ہے …
غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کے لئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، چینی صدر

مزید خبریں
بیجنگ۔26نومبر (اے پی پی):چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی کے لئے عالمی برادری کو مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔شنہوا کے مطابق فلسطینی عوام سے اظہارِ یکجہتی کے عالمی دن کی مناسبت سے اقوام متحدہ میں منعقدہ خصوصی اجلاس کے نام اپنے پیغام میں چینی صدر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کا بنیادی محور ہے جو عالمی انصاف، منصفانہ اصولوں اور علاقائی استحکام پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔
چین کے صدر نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ صورتحال میں عالمی برادری کو زیادہ مضبوط اتفاق رائے پیدا کرتے ہوئے مزید ٹھوس موثر اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ غزہ میں جامع اور دیرپا جنگ بندی ممکن بنائی جا سکے اور جنگ دوبارہ شروع ہونے کا راستہ روکا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں جنگ کے بعد تعمیرِ نو اور انتظامی امور ’’فلسطین کی حکمرانی فلسطینیوں کے ذریعے‘‘ کے اصول کے تحت ہونے چاہئیں، جس میں فلسطینی عوام کی خواہشات کا مکمل احترام اور علاقائی ممالک کے جائز تحفظات کو مدنظر رکھا جائے۔
انہوں نے فوری طور پر غزہ میں انسانی بحران سے نمٹنے اور فلسطینی عوام کی مشکلات کے خاتمے کے لیے اقدام کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔شی جن پنگ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین عالمی نظامِ حکمرانی کی افادیت کا بھی امتحان ہے، اس لیے عالمی برادری کو چاہیے کہ مسئلے کی بنیادی وجوہات کے حل، اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی، مضبوط عملی اقدامات اور تاریخی ناانصافیوں کو درست کرنے کے ذریعے عالمی انصاف کا ساتھ دے۔
انہوں نے کہا کہ چین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے فلسطینی عوام کے جائزحقوق کی بحالی کی منصفانہ جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے اور عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسئلہ فلسطین کے جامع، منصفانہ اور دیرپا حل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔








