غزہ میں غیر سرکاری تنظیموں پر پابندی سے امداد رک جائے گی، یورپی یونین کی اسرائیل کو وارننگ

برسلز ۔1جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نےخبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غیر سرکاری تنظیموں کو کام سے روکنے کی دھمکی سے تباہ حال علاقے کے مکینوں تک ضروری انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں رہے گی۔اے ایف پی کے مطابق انسانی امداد سے متعلق یورپی کمشنر حاجہ لحبیب نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ یورپی یونین کا مؤقف واضح ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کے اندراج …

برسلز ۔1جنوری (اے پی پی):یورپی یونین نےخبردار کیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ میں غیر سرکاری تنظیموں کو کام سے روکنے کی دھمکی سے تباہ حال علاقے کے مکینوں تک ضروری انسانی امداد کی فراہمی ممکن نہیں رہے گی۔اے ایف پی کے مطابق انسانی امداد سے متعلق یورپی کمشنر حاجہ لحبیب نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ یورپی یونین کا مؤقف واضح ہے کہ غیر سرکاری تنظیموں کے اندراج سے متعلق قانون کو اس کی موجودہ شکل میں نافذ نہیں کیا جا سکتا۔

یہ بیان اس اعلان کے بعد سامنے آیا جس میں اسرائیل نے منگل کے روز کہا تھا کہ اگر غیر سرکاری تنظیمیں بدھ تک اپنے فلسطینی ملازمین کی فہرست فراہم نہیں کرتیں تو سنہ 2026ء میں انہیں غزہ میں کام کرنے سے روک دیا جائے گا۔حاجہ لحبیب نے مزید کہا کہ بین الاقوامی انسانی امداد کا قانون کسی ابہام کی گنجائش نہیں چھوڑتا اور امداد ہر صورت ضرورت مندوں تک پہنچنی چاہیے۔منگل کے روز اسرائیلی وزارت برائے امورِ تارکینِ وطن نے کہا تھا کہ جن تنظیموں پر پابندی لگائی جائے گی وہ آئندہ سال یکم جنوری سے نافذ ہونے والی نئی شرائط پر پورا نہیں اتریں۔

ان شرائط میں عملے، فنڈنگ اور سرگرمیوں سے متعلق معلومات کی فراہمی شامل ہے۔وزارت صحت نے تنظیم ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز پر الزام عائد کیا کہ اس نے اپنے بعض کارکنوں کے کام نوعیت کی وضاحت نہیں کی جن پر اسرائیل نے حماس اور دیگر مسلح گروہوں کے ساتھ تعاون کا الزام لگایا ہے۔ادھر برطانیہ، کینیڈا، فرانس اور دیگر ممالک نے مشترکہ بیان میں غزہ میں انسانی صورت حال کے ایک بار پھر بگڑنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا اور اسرائیل سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

مزید خبریں