غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں، اقوام متحدہ

93

اقوام متحدہ ۔ 13 نومبر (اے پی پی) مشرق وسطیٰ کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نیکولائے میلاڈینوف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ مصر اور دیگر طاقتوں کے ساتھ مل کر غزہ کی پٹی کو جنگ کی تباہی سے بچانے کی کوشش کررہی ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ غزہ میں گھس کراسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی کارروائی اور جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے راکٹ حملوںکے بعد حالات تیزی کے ساتھ جنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ ہم مصر اور دیگر متعلقہ قوتوں کے ساتھ مل کر غزہ کو جنگ کی تباہی سے بچانے کے لیے سرتوڑ کوشش کررہے ہیں