اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف اداروں کی کارکردگی کے موثر کوآرڈینیشن کیلئے سیکرٹری وزارت داخلہ کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری وزارت داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے ممبر/سیکرٹری ہوں گے۔ دیگر ممبران میں چیئرمین سی ڈی اے، …
وفاقی دارالحکومت میں مختلف اداروں کی کارکردگی کے موثر کوآرڈینیشن کیلئے سیکرٹری وزارت داخلہ کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 13 نومبر (اے پی پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مختلف اداروں کی کارکردگی کے موثر کوآرڈینیشن کیلئے سیکرٹری وزارت داخلہ کی سربراہی میں سات رکنی کمیٹی تشکیل دےدی گئی ہے۔ منگل کو وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری وزارت داخلہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے اور چیف کمشنر اسلام آباد کمیٹی کے ممبر/سیکرٹری ہوں گے۔ دیگر ممبران میں چیئرمین سی ڈی اے، انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، سینئر سپرنٹنڈنٹ اسلام آباد پولیس اور چیف میٹرو پولیٹن (ایم سی آئی) آفیسر اسلام آباد شامل ہیں۔ کمیٹی کا کام اسلام آباد کو مختلف پہلوﺅں سے پاکستان کا ماڈل سٹی بنانے کیلئے منصوبہ تیار کرنے پر غور و خوض کرنا ہے۔ اس کے علاوہ کمیٹی کی ذمہ داریوں میں رولز آف لاءکا قیام اور ان کا مو¿ثر نفاذ ہو گا۔ کمیٹی حکومتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے مختلف معاملات اور چیلنجز کے حل کیلئے کام کرے گی اور ہر قسم کی مشکلات کے حل کیلئے عملی حل تلاش کرے گی۔ کمیٹی حکومتی پالیسی کو مو¿ثر انداز میں نافذ کرنے اور بہتر طریقہ سے چلانے کیلئے اسلام آباد کے منتخب نمائندوں اور کسی دوسرے ادارے کے سربراہ کو مدعو کر سکے گی۔ کمیٹی پبلک سروس کی فراہمی کی بہتری کیلئے ہفتہ وار بنیادوں پر اجلاس منعقد کرے گی۔








