غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 23 ہزار فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں ، اقوام متحدہ

64
اقوام متحدہ

اقوام متحدہ۔9اکتوبر (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی میں ایک لاکھ 23 ہزار افراد مقامی طور پر بے گھر ہو چکے ہیں ۔ روسی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر برائے رابطہ انسانی امور نے کہا کہ غزہ میں اب تک ایک لاکھ 23 ہزار 538 فلسطینی بے گھر ہو چکے ہیں ۔

بیان میں غزہ کی طبی خدمات کے حوالے سے بتایا گیا کشیدگی کے آغاز سے اب تک413 فلسطینی شہید اور 2ہزار 300زخمی ہو ئے ہیں۔