غزہ کی پٹی میں بدترین قحط رونما ہو رہا ہے ، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ ۔30جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 21 ماہ سے جاری جنگ سے تباہ شدہ اور محصور غزہ کی پٹی میں اس وقت بدترین قحط کا منظر نامہ رونما ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے تیار کردہ "غذائی تحفظ کی مربوط مرحلہ وار درجہ بندی" نے خبردار کیا کہ پٹی پر امداد گرانے کی کارروائیاں "انسانی تباہی" کو روکنے کے لیے ناکافی …

اقوام متحدہ ۔30جولائی (اے پی پی):اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں 21 ماہ سے جاری جنگ سے تباہ شدہ اور محصور غزہ کی پٹی میں اس وقت بدترین قحط کا منظر نامہ رونما ہو رہا ہے۔ اقوام متحدہ کی طرف سے تیار کردہ "غذائی تحفظ کی مربوط مرحلہ وار درجہ بندی” نے خبردار کیا کہ پٹی پر امداد گرانے کی کارروائیاں "انسانی تباہی” کو روکنے کے لیے ناکافی ہیں۔ ادارے نے اس بات پر زور دیا کہ زمینی راستے سے امداد پہنچانا "زیادہ موثر، محفوظ اور تیز” ہے۔”فرانس پریس” کے مطابق ادارے، جس میں اقوام متحدہ کی خصوصی ایجنسیاں، غیر سرکاری تنظیمیں اور مقامی ادارے شامل ہیں، نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پٹی پر امداد گرانے کی کارروائیاں انسانی تباہی کو روکنے کے لیے کافی نہیں ہوں گی۔

ادارے نے فوری اور بلا روک ٹوک انسانی امداد تک رسائی کی اجازت کا مطالبہ کیا اور زور دیا کہ یہ تیزی سے بڑھتی ہوئی بھوک اور موت کو روکنے کا واحد ذریعہ ہے۔یہ انتباہ کئی انسانی تنظیموں کی طرف سے حالیہ دنوں میں پٹی میں بھوک سے متعلق اموات کے بارے میں خبردار کرنے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔ ادارے نے اپنے تازہ ترین اعداد و شمار کی بنیاد پر بتایا کہ غزہ کی پٹی کے بیشتر حصوں میں قحط کی دہلیز کو عبور کر لیا گیا ہے۔ یہ بچوں میں اموات میں اضافے کا اشارہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپریل اور جولائی کے وسط کے درمیان 20 ہزار سے زائد بچوں کو شدید غذائی قلت کے باعث علاج کے لیے منتقل کیا گیا اور ان میں سے 3 ہزار سے زیادہ بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہیں۔ چھوٹے بچوں میں بھوک کے باعث اموات میں اضافے کی اطلاع دی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑھتے ہوئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ قحط، غذائی قلت اور بیماریوں کا پھیلاؤ بھوک سے متعلق اموات میں اضافہ کا باعث بن رہا ہے۔

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔