غیرقانونی،کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف کارروائیاں ،38املاک سربمہر

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے

لاہور۔4نومبر (اے پی پی):ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹاون پلاننگ ونگ غیرقانونی کمرشل عمارتوں اورکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف متحرک ہے۔ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف سکیموں اور ایل ڈی اے کنٹرولڈ ایریا میں آپریشن کرکے38املاک سربمہرکر دیں۔ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ،گلشن راوی، علامہ اقبال ٹاون اور سبزہ زار میں آپریشن کیا۔

ٹیموں نے غیرقانونی کمرشل استعمال پرگلبرگ میں 10املاک اورگلشن راوی میں10املاک سیل کر دیں۔ ٹیموں نے ریکوری آپریشن کے دوران علامہ اقبال ٹاون اور سبزہ زار میں18املاک سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں،نجی سکول،فارمیسی،کلینک، ریستوران،الیکٹرک و ہارڈ ویئر سٹور، فوڈ پوائنٹ،پینٹ و سینٹری سٹور، ورکشاپ،دکانیں، دفاتر و دیگر شامل ہیں۔آپریشن چیف ٹاون پلانر ون اسد الزمان کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈ ی جی ایل ڈ ی اے کی ہدایت پر غیرقانونی کمرشل عمارتوں،کمرشل فیس نادہندگان املاک کیخلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید خبریں