اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ملک میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 85.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا حجم 751.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے …
غیرملکی سرمایہ کاری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 85.8 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔21اکتوبر (اے پی پی):ملک میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر 85.8 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کے اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا حجم 751.7 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 85.8 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا حجم404.5 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،ستمبرمیں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی بیرون ممالک منتقلی کا حجم 159 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا
جو اگست کے 348.7 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 54.4 فیصد کم اور گزشتہ سال ستمبرکے 129.8 ملین ڈالر کے مقابلہ میں 22.5 فیصد زیادہ ہے۔پہلی سہ ماہی میں بجلی کے شعبہ میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی منتقلی کا حجم 186 ملین ڈالر،مالیاتی بزنس 183.9 ملین ڈالر،مواصلات 68.3 ملین ڈالر،خوراک 61.6 ملین ڈالر،تمباکووسگریٹ 42.3 ملین ڈالر،فارما33.4 ملین ڈالر،ٹرانسپورٹ 21.3 ملین ڈالر، کان کنی 19.7 ملین ڈالر،سٹوریج سہولیات 17.4 ملین ڈالر،پٹرولیم ریفائننگ 15.4 ملین ڈالر،مشروبات 15.4 ملین ڈالر اور دیگر شعبوں میں غیرملکی سرمایہ کا ری پر حاصل منافع کی منتقلی کا حجم 67.9 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا ۔








