غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات میں گزشتہ مالی سال کے دوران 38.85 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔30 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 38.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2018ءتک پاکستان نے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 33.411 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 38.85 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات سے 24.063 ملین …

اسلام آباد ۔30 جولائی(اے پی پی)گزشتہ مالی سال کے دوران ملک سے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات میں 38.85 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ادارہ شماریات پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرجون 2018ءتک پاکستان نے غیر سوتی دھاگہ کی برآمدات سے 33.411 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایا جومالی سال 2016-17ءکے اسی عرصہ کے مقابلے میں 38.85 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال 2016-17ءکے دوران پاکستان نے غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات سے 24.063 ملین ڈالرکازرمبادلہ کمایاتھا۔مقداری لحاظ سے بھی اس عرصہ کے دوران غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات میں اضافہ ہواہے،مالی سال 2016-17ءکے دوران ملک سے 11ہزار690میٹرک ٹن غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران غیرسوتی دھاگہ کی برآمدات کا حجم 2 ہزار519میٹرک ٹن ریکارڈ کیا گیا۔