غیر ملکی میڈیا کو ووہان کا دورہ کرایا گیا ہے، چین

بیجنگ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چین کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ووہان میں غیر ملکی میڈیا کو کورونا وائرس کے پھیلاو کے اصل مرکزی مقام کا دورہ کرایا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام غیر ملکی صحافیوں کو گذشتہ روز ووہان کے ایک ہسپتال کے دورے پر لے گئے جو وبا کے پھیلاو کے خلاف صف اول میں شامل تھا۔ ہسپتال میں حکام …

بیجنگ ۔ 5 ستمبر (اے پی پی) چین کے حکام کا کہنا ہے کہ انہوں نے ووہان میں غیر ملکی میڈیا کو کورونا وائرس کے پھیلاو کے اصل مرکزی مقام کا دورہ کرایا ہے۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام غیر ملکی صحافیوں کو گذشتہ روز ووہان کے ایک ہسپتال کے دورے پر لے گئے جو وبا کے پھیلاو کے خلاف صف اول میں شامل تھا۔ ہسپتال میں حکام نے بتایا کہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں جنوری سے اچانک اضافے سے کس طرح نمٹا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ بخار کی علامات کے ساتھ آنے والے مریضوں کے لیے ہسپتال کے شعبہ بیرونی مریضاں کو 50 گنا توسیع دی گئی ہے۔ مبصرین کے مطابق میڈیا کے اس دورے کا بظاہر مقصد، یہ زور دیتے ہوئے کہ ووہان میں انفیکشن پر قابو پا لیا گیا ہے، اس نکتہ چینی کا جواب دینا ہے۔