اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) غیر ملکی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران اتوار مورخہ 17 فروری کو صبح00: 4 بجے تا 18 فروری رات 10 بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اس دوران عام ٹریفک کے لئے بھی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔ ہفتہ کو …
غیر ملکی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران اتوار صبح00: 4 بجے تا 18 فروری رات 10 بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا
مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 16 فروری (اے پی پی) غیر ملکی وی وی آئی پی موومنٹ کے دوران اتوار مورخہ 17 فروری کو صبح00: 4 بجے تا 18 فروری رات 10 بجے تک اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ اس دوران عام ٹریفک کے لئے بھی اسلام آباد ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا ٹریفک پلان جاری کیا ہے۔ ہفتہ کو نیشنل ہائی وے اینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق ویکینڈ اور اس پلان کی وجہ سے راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی زیادہ رش ہوگا، رش اور تکلیف سے بچنے کے لئے ہائی وے جی ٹی روڈ پر لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک چکوال موڑ اور مندرا سے موٹروے کی طرف اور پشاور سے لاہور کی طرف جانے والی ہیوی ٹریفک جنگ باہتر اور ترنول سے موٹروے کی طرف موڑ دی جائے گی جبکہ مری آزاد کشمیر اور مظفرآباد سے آنے والی ہیوی ٹریفک سترہ میل کے مقام سے مری ایکسپریس وے کی طرف موڑ دی جائے گی۔








