راولپنڈی۔22جنوری (اے پی پی):راولپنڈی پولیس نے شہر کے مختلف تھانوں کی حدود میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ،اقدام قتل،منشیات فروشی،شراب اور دیگر جرائم میں ملوث گیارہ ملزمان گرفتارکر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق دھمیال پولیس نے پولیس پارٹی پر فائرنگ اوراقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم متبسم کو گرفتارکرلیا۔ملزم متبسم نے اپنے ساتھی عبداللہ کے ہمراہ ایک ہفتہ قبل پولیس پارٹی پر فائرنگ کی تھی۔فائرنگ کے دوران ملزم عبداللہ کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
ملزمان نے سال 2023میں بھی پولیس پر فائرنگ کرکے پولیس کانسٹیبل شاہد قمر کو زخمی کیاتھا۔کینٹ پولیس نے 02ملزمان حذیفہ اورعلیان کو گرفتارکرلیا، ملزمان سے 50پتنگیں اورڈور برآمدہوئی۔ ویسٹریج پولیس نے ملزم بلال کو گرفتارکرکے 04پتنگیں اورڈور برآمد کرلی۔
صدربیرونی پولیس نے ملزم شکیل سے 01کلو430گرام چرس، ملزم دانش سے 570گرام چرس، صادق آباد پولیس نے ملزم عنصر سے 10لیٹرشراب،رتہ امرال پولیس نے ملزم اشفاق سے 10لیٹرشراب،ملزم راشد سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، ٹیکسلا پولیس نے ملزم قاسم سے 01پستول30بور معہ ایمونیشن، سٹی پولیس نے ملزم فیصل سے 75رائونڈ پستول 30بور کے برآمد کرکے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ۔