اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات یہاں کے لوگوں کے لیے ترقی و خوشحالی کا باعث بنیں گی، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو بہت عرصے بعد دوسرے شہریوں کی طرح برابر حقوق حاصل ہو سکیںگے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات …
فاٹا اصلاحات فاٹا کے لوگوں کے لیے ترقی و خوشحالی کا باعث بنیں گی،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 02 مارچ (اے پی پی) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ فاٹا اصلاحات یہاں کے لوگوں کے لیے ترقی و خوشحالی کا باعث بنیں گی، جمعرات کو ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاٹا کے لوگوں کو بہت عرصے بعد دوسرے شہریوں کی طرح برابر حقوق حاصل ہو سکیںگے، انہوں نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت بھی مستحکم ہوگی، وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر آئینی ترمیم بھی لائی جائے گی، تمام سیاسی جماعتیں ملک میں ترقی و خوشحالی کی خواہاں ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملکی سیاسی و عسکری قیادت کا پختہ عزم ہے کہ ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا،اس ضمن میں تمام تر اقدامات کیے جائیں گے، ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا آپریشن ردالفساد بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں سرچ آپریشن جاری ہیں جن کے نتیجے میں متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، خرم دستگیر کا کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات اور ملٹری کورٹس پر کچھ جماعتوں کے تحفظات ہیں جنہیں جلد دور کر دیا جائے گا۔








