فاٹا اصلاحات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز کاوفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) فاٹا اصلاحات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لئے کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا کام تیزی سے جاری ہے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک رسائی دینے کے لئے ایف سی آر قانون کے خاتمے کابل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جو آئندہ پیر کو منظور …

اسلام آباد ۔ 08 دسمبر (اے پی پی) فاٹا اصلاحات کمیٹی کے سربراہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ فاٹا کوقومی دھارے میں لانے کے لئے کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کا کام تیزی سے جاری ہے،سپریم کورٹ اور ہائیکورٹ کے دائرہ کار کو فاٹا تک رسائی دینے کے لئے ایف سی آر قانون کے خاتمے کابل قومی اسمبلی میں پیش کر دیا گیا ہے جو آئندہ پیر کو منظور ہوجائے گا ، موجودہ حکومت نے جو کام صرف 9 ماہ میں کیا وہ70سال میں کسی کو کرنے کی توفیق نہیں ہوئی،2018کے عام انتخابات میں فاٹا کے عوام اپنے صوبائی نمائندے منتخب کریں گے ۔جمعہ کووفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ کے ہمراہ یہاں پی آئی ڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ہم نے فاٹا اصلاحات پر ہر ماہ بریفنگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ سماجی اقتصادی ترقی کے حوالے سے 10سالہ منصوبہ بنایا گیا ہے تاکہ کے پی کے اور فاٹا میں فنڈز کے حوالے سے تفاوت کو دور کیا جاسکے اور اس ضمن میں کمیٹی نے خاصی حد تک کام مکمل کر لیا ہے اور ترجیحی اہداف کا تعین کیا گیا ہے۔

Leave a Reply