لاہور۔26نومبر (اے پی پی):وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے تحریک انصاف کے مظاہرین کے ہاتھوں میڈیا نمائندوں پر تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فتنہ پارٹی کے ہاتھوں نہ تو سکیورٹی فورسز کے اہلکار محفوظ ہیں اور نہ ہی میڈیا ورکرز، یہ ان جعلی اور نام نہاد پرامن سیاسی کارکنوں کا اصل اور گھنائونا چہرہ ہے جو بے نقاب ہوا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے تحریک انصاف کے شدت پسندوں کے ہاتھوں میڈیا نمائندوں پر تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں نجی ٹی وی چینل ایک نیوز پر جتھے کے حملے کی شدید مذمت کرتی ہوں۔ اسلام آباد میں شرپسندوں اور بلوائیوں نے خواتین صحافیوں کے ساتھ بھی بدتمیزی کی جو کہ بہت شرمناک فعل ہے۔