سووا۔15دسمبر (اے پی پی):فجی کے وزیراعظم سیتی وینی رابوکا نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے بونڈائی بیچ میں حنوکا کی تقریب کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔ شنہوا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ متعدد …
فجی کے وزیراعظم کی آسٹریلیا میں دہشت گرد حملے کی مذمت

مزید خبریں
سووا۔15دسمبر (اے پی پی):فجی کے وزیراعظم سیتی وینی رابوکا نے آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے علاقے بونڈائی بیچ میں حنوکا کی تقریب کے دوران ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی ہے، جس میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئےہیں۔ شنہوا کے مطابق نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے اس واقعے میں 16 افراد ہلاک ہوئے، جن میں ایک حملہ آور بھی شامل ہے، جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔
فجی براڈکاسٹنگ کارپوریشن کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیتی وینی رابوکا نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، نفرت، تشدد اور تمام غیر انسانی اعمال کے خلاف زیرو ٹالرنس ہونی چاہیے۔
وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ انصاف کا بول بالا ہوگا، امن بحال ہوگا اور متاثرہ برادریوں کی استقامت برقرار رہے گی۔رپورٹ کے مطابق وزیراعظم سیتی وینی رابوکا نے آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی البانیز سے بھی رابطہ کیا اور اس افسوسناک واقعہ پر متاثرہ آسٹریلوی عو کے ساتھ فیجی کی یکجہتی اور مکمل حمایت کا اظہار کیا۔








