فرانسیسی سکولوں نے درجنوں لڑکیوں کو عبایہ اتارنے سے انکار پر گھر بھیج دیا

پیرس۔6ستمبر (اے پی پی):فرانسیسی سکولوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن درجنوں لڑکیوں کو ان کے عبایہ اتارنے سے انکار کرنے پر گھر بھیج دیا ہے۔ عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم جبریل اتل نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 300 لڑکیاں مسلم لباس پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئےعبایا پہن کر سکو ل آئیں سکول انتظامیہ کے اصرار پرزیادہ ترلڑکیوں نے لباس کو …

پیرس۔6ستمبر (اے پی پی):فرانسیسی سکولوں نے تعلیمی سال کے پہلے دن درجنوں لڑکیوں کو ان کے عبایہ اتارنے سے انکار کرنے پر گھر بھیج دیا ہے۔

عرب نشریاتی ادارے کے مطابق فرانس کے وزیر تعلیم جبریل اتل نے میڈیا کو بتایا کہ پیر کی صبح تقریباً 300 لڑکیاں مسلم لباس پر پابندی کی مخالفت کرتے ہوئےعبایا پہن کر سکو ل آئیں سکول انتظامیہ کے اصرار پرزیادہ ترلڑکیوں نے لباس کو تبدیل کرنے سے اتفاق کیا لیکن 67 نے انکار کر دیا جس وجہ سے انہیں واپس گھر بھیج دیا گیاہے۔