فرانسیسی صدر نے افریقی ممالک کا دورہ شروع کر دیا

اوگاڈوگو ۔ 28 نومبر (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کا دورہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایمانویل ماکروں برکینا فاسو کے دورے کے بعد آئیوری کوسٹ اور گھانا جائیں گے۔ آئیوری کوسٹ میں ماکروں یورپی یونین افریقہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وہ برکینا فاسو کے دورے کے دوران پانچافریقی ممالک کی جانب سے قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی فورس …

اوگاڈوگو ۔ 28 نومبر (اے پی پی) فرانس کے صدر ایمانویل ماکروں مغربی افریقی ملک برکینا فاسو کا دورہ کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایمانویل ماکروں برکینا فاسو کے دورے کے بعد آئیوری کوسٹ اور گھانا جائیں گے۔ آئیوری کوسٹ میں ماکروں یورپی یونین افریقہ سمٹ میں شرکت کریں گے۔ وہ برکینا فاسو کے دورے کے دوران پانچافریقی ممالک کی جانب سے قائم ہونے والی انسداد دہشت گردی فورس کی حمایت کا اعلان بھی کریں گے۔ ووگاڈوگو یونیورسٹی کے طلبا سے خطاب بھی کریں گے۔ اس دورے کے دوران وہ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی سلامتی کے معاملات پر بھی مرکوز مرکوز رکھیں گے۔

Leave a Reply