فرانسیسی کمپنی ورلڈ لائن کو 4.2 ارب یورو کا خسارہ، مشتبہ لین دین پر خدشات برقرار

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):فرانسیسی کمپنی ورلڈ لائن کو سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 4.2 ارب یورو (4.8 ارب امریکی ڈالر)خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ورلڈ لائن کی جانب سے خسارے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ایک میڈیا تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ کمپنی اربوں یورو کے مشتبہ لین دین میں ملوث ہے۔ ورلڈ لائن، …

پیرس۔30جولائی (اے پی پی):فرانسیسی کمپنی ورلڈ لائن کو سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 4.2 ارب یورو (4.8 ارب امریکی ڈالر)خسارے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ورلڈ لائن کی جانب سے خسارے کا اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب چند ہفتے قبل ایک میڈیا تحقیقات میں انکشاف ہوا تھا کہ کمپنی اربوں یورو کے مشتبہ لین دین میں ملوث ہے۔ ورلڈ لائن، جو کہ جسمانی اور آن لائن دونوں قسم کے تاجروں سے ادائیگیوں پر کمیشن وصول کرتی ہے، نے یہ بھی بتایا کہ صارفین کی کم ہوتی ہوئی خریداری کے باعث اس کی آمدنی 3.4 فیصد کمی کے ساتھ 2.2 ارب یورو رہی۔

کمپنی گزشتہ چند سال سے اپنے مالی تخمینوں میں مسلسل کمی کرتی آئی ہے اور اس کی گرتی ہوئی شیئر قیمت کے باعث اسے پیرس اسٹاک ایکسچینج کے بینچ مارک CAC 40 انڈیکس سے نکال دیا گیا۔جون کے آخر میں صحافیوں کے ایک عالمی کنسورشیم کی جانب سے شائع کی گئی تحقیقاتی رپورٹ میں الزام لگایا گیا تھا کہ ورلڈ لائن نے اربوں یورو کی مشتبہ ٹرانزیکشنز کو پراسس کیا ہے،

جن میں آن لائن جوا خانے، کرپٹو اثاثہ جات کے پلیٹ فارمز، فحش مواد کی ویب سائٹس اور ممکنہ منی لانڈرنگ نیٹ ورکس کی ٹرانزیکشنز بھی شامل ہیں،ان انکشافات کے بعد کمپنی کے حصص کی قیمت مزید گر گئی۔ورلڈ لائن کے سی ای او پیئرانتوئن واشرون نے کہا کہ نیوز رپورٹس کے بعد کمپنی کی جانب سے کرائے گئے آڈٹس کی ابتدائی رپورٹس کی بنیاد پر اب ہم اپنی تمام ریگولیٹڈ سرگرمیوں میں ایک بہتر پوزیشن میں ہیں۔

 

مزید خبریں
اوٹاوا میں پرچم کشائی، قائداعظم کے وژن اور پاکستان کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا اوٹاوا۔15اگست (اے پی پی):کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں پاکستان کے ہائی کمیشن جبکہ مونٹریال، ٹورنٹو اور وینکوور میں قائم پاکستان کے تینوں قونصل جنرلز نے پاکستان کا 80واں یومِ آزادی اور بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات منائیں۔اوٹاوا میں ہائی کمیشن کی چانسری میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں پاکستان کی آزادی، قائداعظم محمد علی جناح کے وژن اور پاکستانی قوم کے عزم و اتحاد کو اجاگر کیا گیا۔ اس موقع پر صدرِ پاکستان، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کے خصوصی پیغامات بھی پڑھ کر سنائے گئے۔یومِ آزادی کی تقریبات کے ساتھ قائداعظم محمد علی جناح کے 150ویں یومِ پیدائش کی سال بھر جاری رہنے والی تقریبات کا بھی آغاز کیا گیا۔ اس موقع پر قائداعظم کی زندگی، قیادت اور قیامِ پاکستان کے لیے تاریخی جدوجہد کو اجاگر کرنے والی دستاویزی فلم پیش کی گئی جبکہ قائداعظم کی زندگی کے اہم لمحات اور پاکستان کی تاریخ کے نمایاں سنگِ میل پر مبنی ڈیجیٹل تصویری نمائش بھی منعقد کی گئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہائی کمشنر محمد سلیم نے پاکستان کے 80ویں یومِ آزادی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی لازوال خدمات اور ورثے کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قائداعظم کے ایک پُرامن، جمہوری اور خوشحال پاکستان کے وژن کے لیے اپنے عزم پر قائم ہے۔ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان مستقبل میں بھی ریاستوں کے درمیان امن، مذاکرات، تعاون اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے کینیڈا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے عوامی سطح پر روابط مضبوط بنانے میں اہم کردار کو بھی اجاگر کیا۔تقریب میں گریٹر اوٹاوا کے علاقے سے پاکستانی کمیونٹی کے نمائندوں اور پاکستان کے دوستوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ پاکستانی خاندانوں، بالخصوص نوجوانوں کی پُرجوش شرکت نے حب الوطنی کے جذبے کی بھرپور عکاسی کی۔شرکا نے ملک کے دفاع اور قومی امنگوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کی مسلح افواج اور عوام کی بہادری و قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا۔شرکا نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ قائداعظم محمد علی جناح کا 150واں یومِ پیدائش نوجوان نسل کو ان کے اصولوں، دوراندیشی اور پاکستان کے لیے ان کے وژن سے رہنمائی حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا۔